اگرمطالبات تسلیم نہیں کیےگئے توپی ایم سی اسلام آبادآفس کےسامنے بھوک ہڑتال کی کیمپ لگائیں گے۔میڈیکل کےطلباء کی دھمکی
اسلام آباد۔جرگہ نیوز آن لائن ) آج پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد آفس کے سامنے میڈیکل کے طلباء اور طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سٹونڈنٹس کا مطالبہ تھا کہ باہر کی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلباء کے متعدد یونیورسٹیوں کو پی ایم سی PMC) ) نے بلیک لسٹ اور گرے لسٹ میں ڈالے ہیں۔جس سے طلباء کی ڈگریاں بھی بیکار ہورہی ہیں۔اور جو طلباء پڑھ رہے ہیں حکومت کے اس فیصلے سے ان کی پڑھائی بھی متاثر ہورہی ہے۔
طلباء کا کہناہے کہ پی ایم ڈی سی نے مذکورہ یونیورسٹیوں کی ڈگریاں قبول کرنے کا کہا تھا۔اب جب پی ایم ڈی سی سے ادارہ پی ایم سی کے پاس چلا گیا تو پی ایم سی والوں نے باہر کے متعدد یونیورسٹیوں کو بلیک لسٹ کردیے ہیں۔جس سے ہزاروں ڈاکٹرز اور طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا ہے۔طلباء کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے باہر کی یونیورسٹیوں کو بلیک لسٹ کرنے تھے تو پی ایم ڈی سے کو چاہئے تھا کہ داخلہ لینے سے قبل طلباء کو بتاتے۔اب جب طلباء نے لاکھوں کے اخراجات کیے ہیں۔اب جب داخلے لیے ہیں تو پی ایم سی نے اچانک یونیورسٹیوں کو بلیک لسٹ کردیے۔جو کہ طلباء اور ڈاکٹرز کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
طلباء کا کہنا تھا کہ بے شک آنے والے سالوں کیلیے ان یونیورسٹیوں کو بلیک لسٹ کردے۔لیکن جو پہلے سے ان یونیورسٹیوں میں انرولڈ سٹوڈنٹس ہیں۔ان کے ساتھ نرمی کیا جائے۔ان کی ڈگریوں کو تسلیم کیا جائے۔طلباء کا یہ بھی کہنا تھا کہ متعدد بار پی ایم سے کے ساتھ مزاکرات ہوگئے ہیں۔پی ایم سی نے کئ دفعہ مذکورہ یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔لیکن اگلے دن پھر پی ایم سی والوں اپنے وعدوں سے مکر جاتے ہیں۔جو کہ طلباء کی توہین ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کا رویہ مثبت ہے۔وہ تعاون کررہی ہیں۔لیکن پی ایم سی والے کسی کا بھی نہیں سنتے۔طلباء کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم بھول ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے۔ہم پی ایم سی دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے