میرعلی میں فائرنگ سے 4 افراد قتل ۔ایک زخمی
قتل کی وجہ زمینی تنازعہ بتایا جارہا ہے
شمالی وزیرستان -جرگہ نیوز آن لائن) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے گا ؤں موسکی میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان 7 کنال کی زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں میں تسلیم خان ولد حبیب اللہ ، سمیع الحق ولد داؤد ہلال ولد موسی خان اور سفی اللہ شامل ہیں۔جاں بحق اور زخمی افراد ملک داؤد موسکی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔واقعے کے بعد میرعلی کی فضاء سوگوار۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فاٹا انظمام کے باوجود ابھی بھی اسلحے کا آزادانہ استعمال پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ ،زاتی دشمنیوں اور زمینی تنازعات جیسے مسائل سے شمالی وزیرستان کے امن کیلیے ایک بہت بڑا خطرہ درپیش ہے۔ہر روز ایک نہ ایک نیا واقعہ رونما ہونے سے پولیس کی نااہلی کا اندازہ لگایا جاسکتاہے۔قبائلی علاقوں میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔بلکہ مختلف وقتوں میں مختلف قبائلی اضلاع میں اسی طرح کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک فریق کا پہلا نماز جنازہ 3 بجے جبکہ دوسرے فریق کا نماز جنازہ 4:30 پر آبائی قبرستان ترخہ میں ادہ کی جائے گی۔