جماعت اسلامی وزیرستان لوئر کے زیرِ اہتمام مردم شماری آگاہی مہم اوروزیرستان امن ایوارڈ کی تقریب کا انعقادکیا گیا
جے این پی
آج جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا کے ایک نجی سکول وانا ماڈل سکول اینڈ کالج میں جماعت اسلامی وزیرستان لوئر وانا کی زیرِ اہتمام مردم شماری آگاہی مہم اوروزیرستان امن ایوارڈ کی تقریب کا انعقادکیا گیا
تقریب میں لوئر وزیرستان کے سیاسی جماعتوں کے قائدین ، وانا کونسلرز اتحاد ، مشران ، نوجوانان اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، مقررین نے مردم شماری پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوئر وزیرستان یہ ساتویں مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے۔ مردم شماری میں شہری 15 تا 30 جنوری اپنا ڈیٹا خود پورٹل پر اپ لوڈ کرسکیں گے جس کے بعد یکم فروری سے مردم شماری کی گھر گھر مہم شروع کردی جائے گی۔ 15 مارچ تا 15 اپریل تک مردم شماری کے پورے عمل کا سروے کیا جائیگا، 30 اپریل کو نتائج الیکشن کمیشن کو جمع کرائے جائینگے-
مقررین نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرانے اور قوم کو مردم شماری کی اہمیت فوائد اور نقصانات کے لئے اگر مختلف کمیٹیاں تشکیل کر دینگے۔ یہ کمیٹیاں لوئر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس مردم شماری میں وزیرستان میں کرانے پر آمادہ کرینگے۔ اس کمیٹیاں سے علاقے کے لوگ مستفید ہو سکیں گے۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان و عارضی طور پر بیرونِ ممالک میں مقیم وزیرستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس ساتویں مردم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تمام لوگوں کو مردم شماری کے حوالہ سے آگاہ کریں اور انہیں مردم شماری کے میں اندراج کا پابند کریں۔ کیونکہ آپکے اس انداراج سے ہی آپکو تعلیم، نوکریاں یا دیگر سہولیات میسر ہو سکیں گی۔
مقررین نے کہا کہ ہر بندے کو چاہئے کہ مردم شماری میں حصہ لے۔ کیونکہ ترقیاتی کام مردم شماری کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔ علماء کرام ، سیاسی پارٹیوں کے لوگ اور میڈیا پرسننز کو چاہئے کہ مردم شماری کے بارے میں آگاہی مہم چلائیں۔
مقررین نے صحافی برادری سے مطالبہ کیا کہ آپ باقاعدہ طور پر مردم شماری میں انداراج و آگاہی کے حوالہ سے مہم کا آغاز کریں۔ حق نہ ملنے کا رونا رونے کی بجائے اپنی قومی زمہ داری کو بھی پورا کریں۔
آخر میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس مردم شماری میں حصہ لینا ہر فرد پر فرض ہے اسی دوران وانا اولسی پاسون میں بہترین کارکردگی پر نوجوانوں میں وزیرستان امن ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے