کنٹریکٹرزکاوزیراعلیٰ محمود خان اوراس کےپروٹوکول آفیسرامتیازپر پراجیکٹس میں فیصدی لینےکا الزام۔ پریس کانفرنس
ضلع ٹانک(عمر وزیر جرگہ نیوز آن لائن) آج ضلع ٹانک میں کنٹریکٹر یونین جنوبی وزیرستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،وزیراعلیٰ کےپروٹوکول آفیسر امتیاز اور آئی ایس ایف کے کارکن عبدالواسع محسود پر ترقیاتی کاموں میں فیصدی کے حساب سے کمیشن لینے کا الزام لگایا۔
یونین کا کہنا تھا کہ مبینہ فرنٹ مین عبدالواسع محسود وزیراعلیٰ کا نام لے کر لوگوں سے کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔یونین نے الزام لگایا کہ عبدالواسع نے ہمارے سامنے کہا کہ لوکل گورنمنٹ جنوبی وزیرستان کے ترقیاتی پراجیکٹس میں نے دس فیصد کمیشن پر وزیراعلیٰ سے خریدیں ہیں ۔اب جس بندے کو بھی پراجیکٹس چاہئے وہ مجھے پچیس فیصد کمیشن دے گا۔یونین نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ نےعلاقے کی فلاح وبہبود کی بجائے عبدالواسع کے محصوص بندوں کے نام پر ترقیاتی پراجیکٹس دیے ہیں جس کی وجہ سے ان پراجیکٹس پر اوپن ٹینڈر کرانے میں مشکلات ہیں۔عبدالواسع نامی بندہ باقی کنٹریکٹرز کو ٹینڈر میں مقابلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔نام کی وجہ سے ان پراجیکٹس کو زاتی ملکیت تصور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی جب باقی ٹھیکیدار ان پراجیکٹس پر ٹینڈر کرنے کیلیے گئے تو عبدالواسع نے باقی ٹھیکیداروں کو باز رہنے کی دھمکیاں دی۔جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی ہوئی۔پروٹوکول آفیسر امتیاز نے سرکاری آفس کی ناجائز استعمال کرتے ہوئے تھانے کے ایس ایچ او کو کال کیا اور تھیکیداروں پر ناجائز ایف آئی آر درج کرائی۔یونین نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
سراج نامی ٹھیکیدار نے فون پر بتایا کہ عبدالواسع نامی بندہ ترقیاتی پراجیکٹس کو فیصدی پر بیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی عبدالواسع نے اپنے بھایہ عبدالقیوم کے نام پر انیس پراجیکٹس کیے ہیں۔یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک بندے کے نام پر اتنے پراجیکٹس کیے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نام کی بجائے پراجیکٹس کو علاقے کے نام پر مظوری دینی چاہئے۔
وزیراعلیٰ کے پروٹوکول آفیسر کے ساتھ جب ہم نے رابطہ کیا تو ان کی آفس کی طرف سے ہمیں بتایا گیا کہ اسی طرح کے مقامی معاملات کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔اسی طرح کے الزمات کو ہم مسترد کرتے ہیں۔یہ بے بنیاد الزمات ہیں۔
عبدالواسع محسود نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ حاجی بنوت خان اور باقی ٹھیکیدران مجھ سے بھتہ لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس سے پہلے بھی انہوں مجھ سمیت باقی ٹھیکیداروں سے چار فیصد بھتہ وصول کیا ہے۔بھتہ نہ دینے پر وہ لوگوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔آج بھی ان ٹھیکیداروں نے میرے بھائی پر حملہ کردیا ۔جس سے میرا بھائی زخمی بھی ہوگیا۔ اور میں نے تھانے میں ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے
عبدالواسع نے کہا کہ نام پر ترقیاتی پراجیکٹس صرف میرے علاقے میں نہیں ہورہے ہیں بلکہ پورے قبائلی اضلاع میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں یہ سارے نام پر ہورہے ہیں