وانا میں پیٹرول پمپ مالکان کی من مانیاں سرکاری ریٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔عوام کی شکایت

پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔اسسٹنت کمشنر وانا بشیرخان

جنوبی وزیرستان وانا۔جنوبی وزیرستان وانا میں پٹرول اور ڈیزل پمپ مالکان نے اندھیر نگری  کا  راج قائم کیا ہوہے اوگرا جب بھی ملک بھر پر پٹرول بمب گراتا ہے اس کے ساتھ ہی وانا میں موجود پمپ مالکان بھی 8 روپے پٹرول اور 6 روپے ڈیزل کی قیمتیں خود ساختہ طور پر بڑھا دیتے ہیں قیمتوں کی بڑھنے کی وجہ سےغریب عوام کا کمر ٹوٹ چکا ہے لیکن جنوبی وزیرستان وانا کی غریب لوگوں کی زندگی مافیا نے مفلوج بنا رکھی ہے اوگرا نےجب  پٹرول کی قیمت 111.8 پیسے فی لیٹر مقرر کر رکھی تھی ۔اس وقت وانا میں تمام پمپ اور ایجنسیوں پر 119.70 روپے پٹرول فروخت ھو رہا تھا۔ ڈیزل کی قیمت 116.8 روپے اوگرا نے قیمت مقرر کیاتھا۔ لیکن مافیا 120.90 روپے فی لیٹر بیچ رہےتھے۔

جب لوگوں سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو سب نے اپنا موقف بیان کرتے ھوئے کہا کہ اس دھندے میں انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام بڑے بڑے مگر مچھ ملوث ہیں جو روزانہ کے حساب سے لاکھوں اور مہینہ کے حساب سے کروڑوں رقم  عوام کے جیبوں سے اندھیر نگری میں نکالا جارہا ہے. مگر پوچھنے والا کوئی نہیں عوام نے وزیر اعلی’ کے پی کے محمود خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے جب مقامی پیٹرول مالکان کا موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وانا میں  غیر قانونی طور پر  ایرانی تیل بیچنے والے تیل کے  یونٹ جب تک قائم رہیں گے۔تب تک یہ مسلہ حل نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتطامیہ پہلے غیر قانونی طور پر قائم تیل  کے یونٹ ختم کریں ۔بعد میں ہم  بھی ریٹ کم کریں گے۔پیٹرول پمپ کے ایک مالک نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم تیل  بیچنے والے مقامی انتظامیہ کو ماہانہ  خرچہ دے رہی ہیں۔مقامی انتطامیہ ان کے سامنے بے بس ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان پیٹرول پمپ کے نرخنامے چیک کرر ہے ہے

دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے بتایا کہ پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف کاروائی کا عمل شروع کیا ہے۔پیٹرول پمپس کا  معائنہ کرنے کیلیے خود ویزٹ بھی کررہا ہوں۔نہ صرف پیٹرول مالکان بلکہ ان تمام لوگوں کے خلاف ایکشن لیں گے جوچیزوں کو مہنگے داموں فروخت کررہےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button