قبائل تحفظ موومنٹ کراچی کےصدرکابھائی نامعلوم کی فائرنگ سےجاں بحق
کراچی ۔جرگہ نیوز آن لائن ۔ کراچی کے علاقے گارڈن نبی بخش تھانہ کے حدود میں قبائل تحفظ مومنٹ کراچی کے صدرادریس افریدی کے بھائی صدام افریدی اور ایک خاتون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےقتل کردیا
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گارڈن کے علاقے میں انکل سریا اسپتال کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت مسکان اور مرد کی صدام حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔ جب کہ زخمیوں میں ریحان شاہ اور عامر خان شامل ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنایا کرتی تھیں۔ حملے سے قبل بھی خاتون نے ٹک ٹا ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دونوں مقتولین کو دیکھا جا سکتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اسپتال کے باہر تمام افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹر سائیکل اور رکشہ میں سوار تھے۔
فائرنگ سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ صدام حسین اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل اور رکشہ میں گاڑی کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں فائرنگ کے وقت اسپتال کے عملے کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
قبائل تحفظ موومنٹ کے ایک سرکردہ رکن نے جرگہ نیوز کو بیجھے گئے پیغام میں بتایاکہ قبائل تحفظ موومنٹ سندھ گورنمنٹ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ قبائل تحفظ موومنٹ اس غم کے گھڑی میں دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کرتی ہے ادریس آفریدی اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر شریک ہیں