کورکمانڈرپشاوراورآئی جی ایف سی ساوتھ عمربشیرکےتعاون سےواناکےمعزوروں ویل چیئراورسلائی مشین تقسیم
جنوبی وزیرستان وانا۔ کورکمانڈرپشاوراورآئی جی ایف سی ساوتھ عمربشیر کے تعاون سے ضلع جنوبی وزیرستان وانا سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 100معزورافراد میں فاٹا ڈیسیبل ارگنائزیشن کے چیئرمن عرفان الله جان نے درجنوں سلائی مشین اور ویل چیئر تقسیم کیے .
تقریب میں ایم پی اے نصیراللہ وزیر نے بطورے مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر 136 وینگ کے لفٹننت کرنل نوید اور کپٹن سرمد بھی موجود تھے تقریب کے دوران ایم پی اے نصیراللہ نے معزور افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگ قون کا اثاثہ ہیں اپنے حوصلے کو تقویت دو انشاء الله بہت کچھ ہاتھ ائیگا۔انھوں معزوروں کو یقین دہانی دیکر کہاکہ میں جنوبی وزیرستان کے معزوروں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور روزگار کے مواقع پیدہ کرونگا اور اپکے فریاد دنیا کے کونے کونے پہنچاوں گا
فاٹا ڈسیبل ارگنائزیشن کے چیئرمین عرفان اللہ نے کورکمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی ساوتھ عمربشیر کا اسپیشل شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے یہ کام ممکن ہوگیا انھوں نے معزوروں کو تسلی دیکر کہاکہ میں خود ایک دھماکے میں معزور بن چکا ہو اسلیے ہمارے ساتھ فاٹا کے تمام معزوروں کا احساس ہے مجھے امید ہے اپ لوگ بہت جلد معزوروں کی مد میں تمام تر ایکیویپمینٹ سے اراستہ کرینگے انھوں نے معزوروں میں ایک درجن سے زائد سلائی مشین اور ویل چیئر تقسیم کیے جس پر تمام معزوروں نے عرفان اللہ کو خراج تحسین پیش کیا