الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان نے سو غریب گھرانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا
جنوبی وزیرستان وانا۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان نے آج وانا میں 225000 رقم کی مالیت کا فوڈ پیکج میں سو غریب گھرانوں تقسیم کیا گیا۔
اس سے پہلے بھی الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے علاقے میں مختلف فلاحی کام کیے گئے ہیں۔معذور افراد میں ویل چئر تقسیم کیے جاتے ہیں۔یتیم بچوں کو مفت تعلیم دیا جارہا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ساوتھ وزیرستان نے علاقے میں مختلف جگہوں پر صاف پانی پینے کیلیے واٹر ٹینک بھی تعمیر کیے ہیں۔کورونا وبا کے ابتدائی دنوں میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن ساوتھ وزیرستان نے مستحق افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کیے ہیں۔آج بھی الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان نے گورنمنٹ ہائی سکول وانا کے گراؤنڈ میں سو غریب گھرانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا۔
موقع پر موجود جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان کے جنرل سیکٹری اسداللہ امیر جماعت اسلامی واناوہاب وزیرسیف الرحمن و دیگر نے میڈ یا گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جنوبی وزیرستان نے 100خاندانوں کو 2200روپے کی مالیت فوڈ پیکج دی گئی جس میں اشیائے خوردونوش شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد غریب عوام کی دہلیز پر خدمت کرنا ہے الخدمت فاؤنڈیشن صحت، تعلیم روزگار کے علاوہ غریب عوام کی مالی معاونت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا علاقے کے لوگوں اور خصوصی طور پر مستحق اور غریب لوگوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں سو مستحق خاندانوں میں فقڈ پیکج تقسیم کرنا معمولی بات نہیں ۔ انہوں نے نے الخدمت فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔ان کا کہناتھا کہ مہنگائی کے اس دور میں الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر موقع پر ان کی مالی مدد کیا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن ہمارے مالی مشکلات کم کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔جس پر علاقے کے غریب اور نادار لوگ الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہے