مسلم لیگ ن کےامیدوار پیرعادل شاہ نے میئراسلام آباد کا الیکشن جیت لیا

پیر عادل شاہ کو 43 اور ملک ساجد محمود کو 26 ووٹ پڑ گئے

اسلام آباد ۔ جرگہ نیوز آن لائن ) سابقہ میئر اسلام آباد  شیخ انصرعزیز کے استعفے کےبعد  میئر اسلام آباد   کیلئے ہونے والے آج کے  الیکشن میں مسلم لیگ  ن سے تعلق رکھنے والے  امیدوار  پیر عادل اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدوار ملک ساجد محمود کے درمیان  کانٹے کا مقابلہ جاری تھا۔


میئر اسلام آباد کے امیدوار  ملک ساجد محمود اپنا ووٹ کاسٹ کررہا ہے

آخری اطلاعات  کے مطابق   ٹوٹل  69 ؤوٹ پڑ گئے ۔جن میں  مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے امیدوار   عادل صاحب  کو 43 ووٹ پڑے ہیں۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے  مد مقابل امیدوار  ملک ساجد محمود کو 26 ووٹ پڑے ہیں۔سرکاری نتائج کے مطابق  مسلم لیگ ن سے تعلق  رکھنے والے امیدوار پیر عادل شاہ  12 ووٹوں کی برتری سے کامیاب  قرار پایاگیاہے۔ اسی طرح  مسلم لیگ ن  سے تعلق تکھنے والے سابقہ میئر انصر عزیز   کی خالی سیٹ  ایک بار پھر مسلیم لیگ ن نے دوبارہ جیت لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں بھی میئر اسلام آباد  کی سیٹ  مسلم لیگ ن  سے تعلق رکھنے والے  امیدوار نے جیتا تھا۔لیکن  17 مئی 2020 کو ایک انکوئری کے نتیجے میں  سابقہ  میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کو کرپشن میں ملوث پایا گیا تھا۔شیخ انصر پر الزام تھا کہ انہوں نے  بس ٹرمینل پراجیکٹ میں کرپشن کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکشن کے ذریعے سابقہ مئر اسلام آباد شیخ انصر کو معطل کیا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button