علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنچائیں گے ۔ نصیر اللہ خان وزیر
ضلع ٹانک : جرگہ نیوز آن لائن )ایک طرف اگر پی ڈی ایم میں شامل مختلف سیاسی پارٹیاں حکومت پر مسلسل نقظہ چینی کررہی ہے ۔موجودہ حکومت کو ایک ناسور سمجھتے ہیں۔موجودہ حکومت کو مہنگاہی اور بے روزگاری کا سب سے بڑی وجہ سمجھتے ہیں۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمینٹرین اپنے اپنے حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرنے کی سر توڑ کعشش کررہے ہیں ۔تاکہ آنے والے دنوں میں بھی پاکستان تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد بر قرار رہے۔
باقی حلقوں کے منتخب ممبران کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان سے منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئرمین بھی گزشتہ کئی دنوں سے ضلع ٹانک میں موجود ہے۔جہاں پر وہ مختلف حکام کے ساتھ ہونے والے ملاقاتوں کی صدارت کررہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان نصیر اللہ خان وزیر کے مطابق موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ موجودہ حکومت کسی کو بھی عوام کے حقوق پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ سرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنچائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی وزیرستان کے تمام محکمہ جات کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈیڈک کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حافظ اعصام الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات حلیم شاہ کنڈی، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ عنایت اللہ، ایکسن پبلک ہیلتھ ذیشان گنڈاپور، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت انور خان بیٹنی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین ڈیڈک کو افسران نے جاری ترقیاتی کاموں اور محکمہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نصیر اللہ خان وزیر کا کہنا تھا ۔کہ سرکاری محکمہ جات میں افسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سکولوں اور ہسپتالوں میں حاضری پر خصوصی توجہ دی جائے ۔تاکہ عوام کوبنیادی ضروریات زندگی بہم میسر ہوسکیں ۔انہوں نے مزید کہا۔ کہ جنوبی وزیرستان میں ڈاکٹروں سمیت تمام محکموں میں خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا ۔جس سے نوجوانوں کو مزید روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔انہوں نے کہا۔ کہ جنوبی وزیرستان میں ہسپتالوں کی بہتری کے لئے جدید مشینری نصب کی جارہی ہے ۔جس سے جنوبی وزیرستان کے عوام کو ٹانک ڈیرہ کے بجائے وانا میں گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہونگے۔